باجوڑایجنسی میں درجنوںافراد کا جمعیت علمائے اسلام(ف) میں شمولیت کا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 21:01

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی میں درجنوںافراد کا جمعیت علمائے اسلام(ف) میں شمولیت کا اعلان ۔ تحصیل سلارزئی گائوں ڈھیرکئی میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد کیاگیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ وسابق سینیٹر مولاناعبدالرشید ،مولانا کریم ، مفتی نعیم ، مولانا سلیم اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر جے یو آئی (ف) باجوڑ کے ترجمان مجاہد خان اور دیگر رہنماء بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

شمولیتی جلسے میں مختلف علاقوں کے درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جن میں حاجی عبدالغفار خان پاچا بیگل ، حاجی عیسیٰ خان ، شیر بہادر ، شاہ محمود خان ، محمد آیاز، امیر نوازخان ، سید پاچہ ، صاحب خان ، محمد اسماعیل، شاہ زیب ، شاہ وزیر، محمد سید شاہ ، حکیم پاچہ ، جان محمد ، محمد ایوب ، یار خان ، یار گل ، حیات خان ، حاجی شادر خان ، جمروز خان ، فاتح محمد، پاچا اور گلا ب پاچا شامل ہیں نے خاندانوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :