کنیا کے ہا ئی کمشنر جیو لس کیبٹ بٹاک کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

نائب صدر عرفان احمد سروانہ سے ملا قا ت کی اور دو طر فہ با ہمی تجا رت اور سر مایہ کا ری کے متعلق معاملا ت پر بات چیت کی

پیر 27 مارچ 2017 20:56

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)کنیا کے ہا ئی کمشنر جیو لس کیبٹ بٹاک نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نائب صدر عرفان احمد سروانہ سے ملا قا ت کی اور دو طر فہ با ہمی تجا رت اور سر مایہ کا ری کے متعلق معاملا ت پر بات چیت کی ۔ عرفان احمد سروانہ نے کینیا کے سفیر کو خو ش آمد ید کر تے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کی با ہمی تجا رت سے فروغ سے متعلق سر گر میوں سے آگا ہ کیا اور کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ تجا رتی تعلقا ت کو بڑ ھانے اور تجا رت کے نئے مواقع دریا فت کر نے کا خواہا ں ہے کیونکہ دو نو ں ممالک کے در میان تجا رت کے وسیع مواقع مو جود ہیں ۔

عرفان احمد سروانہ نے مز ید کہاکہ پاکستان اور کینیا کے درمیان 1960کی دہا ئی سے سفارتی تعلقا ت قائم ہیں دو نوں ممالک کے درمیان با ہمی تجا رت بتدریج بڑ ھ رہی ہے اور اس وقت تقر یبا ً 628ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے جو کہ کینیا کے حق میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز ید کیا کہ پاکستان اپنی چائے کی کل در آمد کا 40فیصد کینیا سے د رآمد کر تا ہے جو کہ مصر اور UKکے بعد تیسرا بڑا درآمد کنند گا ن ہے ۔

عر فان احمد سروانہ نے تجا رتی وفود کے تبا دلے اور با ہمی بنیا دوں پر نما ئشو ں کے انعقاد پر زور دیا ۔ جیو لس کیبٹ بٹا ک ہا ئی کمشنر کینیا نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان احمد سروانہ کا شکر یہ ادا کیا اور نئی مصنو عات کی منڈیو ں کی تلاش اور خریداروں کی تلا ش کے لیے نما ئشو ں کے انعقاد پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پاکستانی شہر ی پر کینیا کا دو رہ کر نے کی کو ئی پابند ی نہیں ہے کیونکہ کینیا کی ویزاپالیسی بہت سی لبر ل ہے جو کہ پاکستانیو ں کو ائیر پو رٹ پہنچنے پر ویزا جا ری کر تی ہے ۔

انہوں نے فیڈریشن کے آراکین کو کینیا کا دورہ کر نے کی دعوت دی ۔ آخر میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان احمد سروانہ نے کینیا کے ہا ئی کمشنر کا شکر یہ ادا کیا کہ انہو ں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کر نے کے لیے وقت نکالا ۔