(ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے‘یاسمین راشد

پیر 27 مارچ 2017 20:56

(ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے، غریب کے استعمال کی عام اشیاء گوشت ،سبزیاں، پھلو ں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکر رہی ہیں،شریف برادران عام آدمی کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سبزیوں ، پھلوں ، ایل پی جی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوںمیں چند روز کے دوران ہوشربااضافہ ہوا ہے ، مرغی کے گوشت میں 100فیصد ٖاضافہ ہو گیا ہے اور انتظامہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاںخواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، عوام بھوکے مررہے ہیںاور حکمران معشیت کی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف برادارن کے ہوتے ہوئے قوم خوشحالی کی زندگی بسر نہیں کر سکتی اور یہ قو م کا خون نچوڑنے میںمصروف ہیں ، (ن) لیگ نے قوم کو غربت ، افلاس ، بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل تحفے میںدیے ہیں۔حکومت ریلیف فراہم کرنے میں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :