Live Updates

حکومتی دعوؤں کے برعکس 2.5 کروڑ بچو ں کا سکولوں سے باہر ہونا افسوسناک ہے‘شعیب صدیقی

تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑ ھ سکتا،عمران خان نوجوانوں کی آخری امید ہیں ‘تقریب سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 20:56

حکومتی دعوؤں کے برعکس 2.5 کروڑ بچو ں کا سکولوں سے باہر ہونا افسوسناک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس2.5کروڑ بچوں کا سکولوںسے باہر اورتعلیمی زیور سے محروم ہونا افسوسناک امر ہے بابو شاہی اور ناکام پالیسیوں نے پنجاب میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا بیڑہ غر ق کر رکھا ہے اور کاغذی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا شعیب صدیقی نے نجی سکول سسٹم کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں70برس گزر جانے کے باوجود تعلیم کی طرف سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا جا رہا اور ہم دوہرے کی بجائے کئی جہتوں کے تعلیمی نظام کا سامنا کر رہے ہیں جس سے یوتھ اپنے کیرئیرکے بارے میں بے یقینی کا شکا ر ہے شعیب صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے قومی ہیرو عمران خان سیاست کے میدان میں بھی یکساں مقبول ہیں اور وہ پاکستانی نوجوان کی آخری امید ہیں جس سے انشاء اللہ پاکستان میں تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصو صی ایم پی اے شعیب صدیقی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی سیک سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹوخضر حمید نے خطبہ استقبالیہ میں ادارے کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ سکول کے طلباء و طالبات نے مختلف خاکے پیش کیے والدین کی بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود تھی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :