وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ کالاہورکا دورہ

پیر 27 مارچ 2017 20:56

وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ کالاہورکا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ کا دورہ لاہور،مردم شماری ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ شہریوں سے بھی ملے اور ان سے آگاہی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق آصف باجوہ نے عسکری ایٹ،فاضلیہ کالونی،فیروزپور روڈ اورماڈل ٹان جیسے علاقوں کا دورہ کیا اور مردم شماری کے لئے تعینات سولیئن اور فوجی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب بھی دیا۔دوران گفتگو آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ بطور سربراہ مردم شماری میرا لاہورکے گلی کوچوں میں موجوہ ہونا کوئی انوکھی بات نہیں۔یہ میری ڈیوٹی میں شامل ہے اور فرائض کی انجام دہی اولین ترجیح ہے۔جبکہ انہوں نے مردم شماری پر معمور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضع کیا کہ 19سال بعد ہونے والی مردم شماری کا حصہ بننا ان کے لئے بھی فخر کا سبب ہے۔