اسلام آ بادپو لیس، پا کستا ن رینجرزاور سیکور ٹی ادارو ںکا تھا نہ کو رال کے مختلف علا قوں میں گرینڈ سرچ آپریشن

سرچ آپریشن شریف آ باد ، غو ری ٹا ئون،کورال اورگردو نواح کے علاقوں میں کیا پا نچ افغا نی مشتبہ افراد کو حر است میںلے کر ان کے قبضہ سے اسلحہ و نقدی بر آمد

پیر 27 مارچ 2017 20:43

اسلام آ بادپو لیس، پا کستا ن رینجرزاور سیکور ٹی ادارو ںکا تھا نہ کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروںکے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ شامل تھے نے تھا نہ کو رال کے علا قوں شریف آ باد ، غو ری ٹا ئون ، کو رال اور گر دونو اح میں گرینڈسر چ آ پر یشن کیایہ سرچ آپریشن ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنویرکی نگر انی میںکیا گیا ،سرچ آپریشن کے دوران پا نچ افغا نیو ں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد مو ٹر سائیکل ، 08عددمو با ئل فون ،17450 روپے نقدی ، رائفل 303بور ایک عدد ، پسٹل 9ایم ایم ، رائفل 222، معہ ایمو نیشن قبضہ پولیس میں لے کر دریافت شروع کر دی گئی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سر چ آپر یشن کے دوران 90 گھر وں کو سر چ کیا گیا ، مختلف مقاما ت پر150کے قریب افراد کو موقع پر ہی سرچ کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :