حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مسائل فو ری طو رپر حل کئے جائیں، وزیراعظم کی گورنرسندھ کو ہدایت

تاجروں کی وزیراعظم سے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں سنیٹرراحیلہ مگسی کو فو کل پرسن مقررکرنے کی اپیل ، وزیر اعظم نے فوکل پرسن مقرر کردیا

پیر 27 مارچ 2017 20:43

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد ..
حیدرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دورہ حیدرآباد پر تاجروں و صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر سے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مسائل فو ری طو رپر حل کئے جائیں۔ تاجروں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ تاجروں کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں محترمہ راحیلہ مگسی کو فو کل پرسن مقرر کیا جائے جس پر وزیر اعظم نے محترمہ راحیلہ مگسی کو فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات صادر فرمائے ۔

ضیا ء الدین نائب صدر حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعظم کو حیدرآباد انڈسٹریل ایسٹیٹ کی زبوں حالی اور حیسکو کی طرف سے صارفین کو ڈٹیکشن بلوں کی شکایات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے گھریلوں صنعتوں کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچ رہا ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، تاجروں نے حیدرآباد میں صحت و صفائی اور واٹر سپلائی کے معاملات سے بھی آگاہ کیا ۔

تاجروں نے حیدرآباد کی عوام اور تاجربرادری کے مسائل حل کرانے میں سینیٹر راحیلہ مگسی کی کاوشوں کو بھی سراہا ، اس موقع پر محمد اکرام راجپوت ، سید یاور علی شاہ ، اقبال حسین بیگ ، عدیل صدیقی ، پہلاج رائے ، محمد عارف ، ظہیر الدین ، نجم الدین ، وسیم جی ، عبد الستا رخان ، سلیم حسین وہرا و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :