لیاری کراچی کا دل ہے ،ہماری اسلاف اور ساتھی لیاری میں مدفون ہیں: جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد

2018کے انتخابات میں لیاری کے عوام جھاڑو ہاتھ میں لیکر حکومتی ایوانوں میں گند کو صاف کریں گے،الطاف شکور

پیر 27 مارچ 2017 20:43

لیاری کراچی کا دل ہے ،ہماری اسلاف اور ساتھی لیاری میں مدفون ہیں: جسٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) مردم شماری مانیٹرنگ سیل وعام لوگ اتحاد ALIکے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ علی تحریک کے نام سے اتحاد بنالیا گیا ہے جس میں پاسبان پاکستان ،مزدور کسان پارٹی ،پاکستان کسان اتحاد،میو اتحاد،عام پاکستانی پارٹی ،خاکسار تحریک و دیگر شامل ہیں ۔لیاری کا علاقہ کراچی کا دل ہے ،ہمارا اسلاف اور ساتھی لیاری میں مدفون ہیں ہمارا جینے اور مرنے کا رشتہ لیاری سے ہی ہے ۔

علی تحریک کے اتحاد میں شامل جماعتیں پاکستان کے ہر گوشے سے انہی حلقوں سے امیدوار چھننے گے جو ان کا متعلقہ حلقہ ہے اور وہ حلقے کے لو پولز یا پرائمری کے ذریعے اپنے پسندیدہ امیدواروں کی خود نشاندہی کریں گے ۔ عوام الیکشن کی تیاریاں کرلیں موجودہ صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام انتخابات 2017میں ہی ہوتا ہوا نظر آرہاہے ۔

(جاری ہے)

لیاری سے عابد حسین بلوچ انتخابات میں امیدوار ہونگے ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے قوم کو بھکاری بنایا جارہا ہے اس پروگرام کی تصحیح کی ضرورت ہے ۔علی تحریک ملک میں 100فیصد لوگوں کو روزگار فراہم کریگی اور بے روزگار لوگوں کے روزگارکے انتظام تک بینیفٹ دیگی ، عوام کو عملاًان کے حقوق دیئے جائیں گے۔وہ پاسبان لیاری کے زیر اہتمام دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور ،بزرگ سینئر سیاستدان اظہر جمیل ،پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار ،لیاری کے زونل آرگنائزر و ہر دلعزیز شخصیت عابد حسین بلوچ نے بھی خطاب کیا جبہ لیاری کے سینئر رہنما جاوید اقبال ،اللہ دوست ،اختر قریشی ،تحسین بلوچ ،عبدالرزاق پنجگوری و دیگر بھی موجود تھے ۔

الطاف شکور نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیار ی کے نوجوانوں سے ٹیلنٹ اور کتاب چھین کر ان کے ہاتھ میں اسلحہ تھمانے والے لیاری کے ہمددرد نہیں ۔ لیاری کے عوام وفادار ہیں اور لیاری کے عوام نے بہت سی قربانیاں دی مگر پیپلز پارٹی نے ان کی قدر نہیں کی ، اب 2018کے انتخابات میں لیاری کے لوگ جھاڑو ہاتھ میں لیکر حکومتی ایوانوں کے اندر گند کو صاف کریں گے ۔

الطاف شکور نے کہا کہ لیاری کے عوام کے حقوق عصب کئے گئے اور انہیں آپس میں لڑوایا گیا ۔ بزر گ سینئر سیاستدان اظہر جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔لیاری کے عوام کو استعمال کیا گیا مگر ان کے مسائل حل نہیں کئے گئے ۔ پاسبان لیاری کے زونل آرگنائزر عابد حسین بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیاری والوں کی آنکھیں ابھی کھل چکی ہیں ۔

لیاری والے غداروں کو اب معاف نہیں کریں گے ، لیاری کے عوام پاسبان کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، لیاری کے عوام کو سہانے خواب دکھائے گئے اور پیرس بنانے کے دعوے کئے گئے مگرپیرس بنانا درکنا ر لیاری ہسپتال کے سامنے اور لیاری کی سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر تک صاف نہیں کئے جاسکے جو ان حکمران کیلئے شرم کا مقام ہے ۔

متعلقہ عنوان :