(ن)لیگ کوضمنی الیکشن میں لاہور اور پنڈی میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے‘صمصام علی بخار ی

(ن) لیگ کی بلدیاتی الیکشن کی دھاندلی ضمنی الیکشن میں بے نقاب ہو رہی ہے‘سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

پیر 27 مارچ 2017 20:43

(ن)لیگ کوضمنی الیکشن میں لاہور اور پنڈی میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ(ن) لیگ کو ضمنی الیکشن میں لاہور اور پنڈی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے ،(ن) لیگ کی بلدیاتی الیکشن کی دھاندلی ضمنی الیکشن میں بے نقاب ہو رہی ہے ، وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی کرپشن کے چرچے پورے ملک میں ہر افراد کی زبان پر ہیں،لاہور کینٹ سے پی ٹی آئی کی رہنماء نسیم زہرا کو بھاری اکثریت پر کامیابی پر مبارکباد دی ۔

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے حلقے کے دورے کے موقع پر ورکرزمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت دھاندلی کی پیدوار ہے اوروزیراعظم الیکشن میں عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پوراکرنے میں بُری طرح ناکام رہے ہیں، وزیراعظم نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ، ایک ہفتے میں مرغی اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اور حکمران عوام کو ملک میں سب اچھا کی کہانیاں سنا کرمطمئن کر رہے ہیں، وزیراعظم کو دوروں اور فیتے کاٹتے سے فرصت نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کے درباریوں کا یوم حساب قریب ہے اور جلد ملکی دولت لوٹنے والے انصا ف کے کٹہرے میں ہوںگے ، سید صمصام علی بخاری نے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔