رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مردم شماری میں آئی ڈی پیز کا کالم شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

پیر 27 مارچ 2017 20:43

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مردم شماری میں آئی ڈی پیز کا کالم شامل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مردم شماری میں آئی ڈی پیز کا کالم شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ملک میں مردم شماری کے لئے وفاق نے اندھرے میں پالیسی بنائی ہے۔معذور افراد اور سکھ برادری کا کالم نہ ہونے کو وفاق کی نا اہلی قرار دے دیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم این اے عائشہ گلالی کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کی تقسیم مردم شماری کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں مردم شماری کے لئے وفاق نے اندھیرے میں پالیسی بنائی ہے۔ معذور افراد اور سکھ برادری کا کالم نہ ہونے سے وفاق کی نا اہلی ہے۔ قبائلی علاقوں کے عوام ملک کے دیگر حصوں میں مہاجرین کی طرح زندگی گزار رہے ہیں جہاں قبائیلی متاثرین مقیم ہیں وہی انکا اندراج کرنا غلط ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بندوبستی علاقوں میں متاثرین کی مردم شماری ہوئی تو وسائل کے تقسیم میں فاٹا کو کس بنیاد پرحصہ ملے گا۔ صرف کاغذات کی حد تک متاثرین کی واپسی ہوئی ہے۔ فاٹا سیکٹریٹ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے۔۔ مردم شماری میں ائی ڈی پیز کا کالم شامل کیا جائے۔