بیوروکریسی والے باچا لوگ ہیں ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں،پرویزخٹک

وزیراعلی نے ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ کو کھلاڑیوں سے خالی کروانے کو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار ددیدیا ہیلی کاپٹر کو کھیل کے میدان میں اتارنے کا انہیں کوئی علم نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلی پیڈ کے لیے کھیل کے میدان کا انتخاب کیوں کیا ان سے ضرور اسے حوالے پوچھیں گے،،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پیر 27 مارچ 2017 20:17

بیوروکریسی والے باچا لوگ ہیں ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ بیوروکریسی والے باچا لوگ ہیں ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ وزیراعلی نے ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ کو کھلاڑیوں سے خالی کروانے کو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گراونڈ میں لینڈنگ کا کوئی علم نہیں تھا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں مشتاق غنی کی والدہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر کو کھیل کے میدان میں اتارنے کا انہیں کوئی علم نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلی پیڈ کے لیے کھیل کے میدان کا انتخاب کیوں کیا ان سے ضرور اسے حوالے پوچھیں گے۔سرکاری ہیلی کاپٹر کے بے جا استعمال کی تردید کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ زرگل انکے ایڈوائزر ہے اور ن لیگ کے ایم پی اے عبدالحق کے ہمراہ جترال اور گلگت کے درمیان ہونے والے تنازع کو جرگے کے ذریعے حل کرنے کے لیے بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

پرویزخٹک نے سیاحت کے فروغ کے لیے آرمی چیف سے قلعہ بالاحصار صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے لیے بات کرنے کا بھی کہا۔ پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبہ کے حوالے سے پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ جنوری دو ہزار اٹھارہ تک منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔ عالمی بنک سے قرضہ لینے کے لے تمام کاغذی کاروائی مکمل ہو چکی ہے۔ س ٹرانزٹ منصوبے پرکام کاآغازاور تکمیل ایمرجنسی بنیادوں پر ہوگی۔ منصوبے کے تحت تین سو بسیں چلائی جائیں گی ۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لیے وفاق سے ریلوے ٹریک دینے کی درخواست کی گئی تھی جس منظور نہیں کیا گیا۔