حکومت نےغیرملکیوں کوویزہ اجراء کیلئے نئی پالیسی مرتب کرلی

پاکستانی سفارتخانوں میں سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل ڈیٹابینک سسٹم قائم کرنےکافیصلہ،میکنزم سےغیرملکیوں کوویزہ اجراء میں آسانی ہوگی۔وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 18:37

حکومت نےغیرملکیوں کوویزہ اجراء کیلئے نئی پالیسی مرتب کرلی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : حکومت نے غیرملکیوں کوویزہ اجراء کیلئے نئی پالیسی مرتب کرلی ہے،جس کے تحت پاکستانی سفارتخانوں میں سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل ڈیٹابینک سسٹم قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،میکنزم سے غیرملکیوں کوویزہ اجراء میں آسانی ہوگی۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آج یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزہ کیلئے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹابینک سسٹم قائم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بغیردستاویزات کسی غیرملکی کوویزہ جاری نہیں کیاجائے گا۔گزشتہ تین سال میں غیرقانونی عناصرکی روک تھام کیلئے بہت کام کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ نادراآن لائن سسٹم بنائے تاکہ ہرچیزریکارڈپرآسکے ۔چوہدری نثارنے کہا کہ نئے نظام سے ویزوں کے اجراء میں شفافیت آئے گی۔جبکہ آن لائن ویزہ اور درخواست دینے کی سہولت بھی پیداہوگی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکیوں کوویزہ اجراء سے متعلق خط 2014ء میں واپس لے لیاتھا۔

متعلقہ عنوان :