میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے پاکستان کا پہلا کنٹیکٹلس کارڈ سلوشن متعارف کرا دیا

پیر 27 مارچ 2017 20:11

میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے پاکستان کا پہلا کنٹیکٹلس کارڈ سلوشن متعارف ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے پاکستان کا پہلا اور منفرد کنٹیکٹلس ڈیبیٹ کارڈ سلوشن متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے کارڈ کو ادائیگی کے ٹرمینل پر Swipeکئے بغیر صرف اپنا پن کوڈ ڈال کر مصنوعات کی خریداری کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہا کہ میزان بینک کو اپنے صارفین کیلئے پاکستان میں پہلا کنٹیکٹلس کارڈ متعارف کرانے پر بہت خوشی ہے۔

میزان بینک کے موجودہ ڈیبٹ کارڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے زیادہ آسان اور محفوظ ادائیگی کیلئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جوکہ کارڈ کلوننگ اور سکمنگ کے خلاف زیادہ موثر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماسٹر کارڈ کے پاکستان، افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہاکہ میزا ن بینک کے ساتھ مل کر ملک کا پہلا کنٹیکٹلس کارڈ متعارف کرانا پاکستان میںکیشلس ایکو سسٹم میں ہماری اس عزم کا حصہ ہے جس میں ہمارے کارڈ ہولڈرز کی ٹرانزیکنشز کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کارڈ کو باآسانی ٹیپ کے ساتھ کارڈ ہولڈرز اب ادائیگی کیلئے ایک آسان اور تیز ترین طریقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور کم سے کم وقت میں چیک آئوٹ کائونٹر سے فارغ ہوسکیں گے۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 570 سے زائد برانچز کے ساتھ545 اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7 کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :