گریٹ مشن ردالفساد 17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس 2017

گوادر سے پشاور تک ہونے والی سائیکل ریس کیلئے بلوچستان کا روٹ سروے مکمل ہوگیا،عابد علی ایڈووکیٹ

پیر 27 مارچ 2017 20:00

گریٹ مشن ردالفساد 17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) گریٹ مشن ردالفساد17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس میشن سائیکل ریس 2017کے سلسلے میں بلوچستان کا ہونے والا روٹ سروے جو پاک چائنا اکنامک کوریڈور پر مشتمل تھا مکمل ہوگیا ہے۔ روٹ سروے ٹیم کے سربراہ اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکریٹری جوتین روزہ دورے کے بعد آج ہی کراچی پہنچے ہیں اور ریس کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کو اپنی رپورٹ پیش کی ۔

رپورٹ کے مطابق سائیکل ریس گوادر سے شروع ہوگی اور پسنی ،تربت،پنجگور،کوئٹہ، قلات، خضداراور بیلا سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی اور پھر حیدرآباد، نوابشاہ،نوشہروفیروز ،سکھر،رحیم یار خان،بہاولپور، ملتان، ساہیوال، لاہور، گجرات،میر پور آزاد کشمیر،کوٹلی، مظفر آباد،مانسہرہ اورراولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان جو ریس کے چیف کوآرڈینٹر بھی ہیںنے بتایا کہ ریس کا کل فاصلہ 2950کلومیٹر ہوگا۔

آزاد کشمیر کی روٹ سروے ٹیم کل کراچی واپس پہنچے گی۔ جس کے بعد ریس کے نقشے کی تیاری کے بعدریس کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ریس کی مکمل سکیورٹی کیلئے حکومت پاکستان،پاکستان آرمی، اور پاکستان کی سلامتی کیلئے کام کرنے والے دیگر ریاستی ادارے پہلے ہی یقین دہانی کراچکے ہیں۔ واضع رہے کہ اعلیٰ سول و عسکری حکام اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی خواہش و ہدایت پر پورے پاکستان کی ایکائیوں کو شامل کرنے کیلئے بلوچستان ،آزاد کشمیر اور فاٹا بھی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :