میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکاروائیاں،دیسی شراب , چرس، گٹکے،جعلی اسلحہ برآمد31 ملزمان گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 20:00

میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکاروائیاں،دیسی ..
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکاروائیاں اور کامیابیاں، میرپورخاص پولیس کے زیر نگرانی امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہونے والے ایک میچ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ، مجرموں کے خلاف جاری اقدامات میں بھی کامیابیاں، موٹر سائیکل چور، ٹریکٹر چور گروہ کی گرفتاری کے بعد اب بس چور گروہ بھی قانون کی گرفت میں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں مزید تیز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری!دیسی شراب , چرس، گٹکے،جعلی اسلحہ برآمد31 ملزمان گرفتار!تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کامران نواز کی جاری کردہ خصوصی ہدایات پراے ایس پی تصور اقبال کی زیر نگرانی ، میرپورخاص پولیس کی بس چوری کرنے والے گروہ کے خلاف سرکوبی، کراچی لانڈھی سے 24 اپریل کی رات چوری ہونے والی پسنجر بس میرپورخاص سے برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ، لانڈھی کراچی سے چوری ہونے والی بس ایک بھرپور کاروائی میں برآمد کرلی ، جسکی مزید تحقیقات جاری ہیں، بس مالکان کا میرپورخاص پولیس کے لئے اظہار تشکر اور بھرپور کاروائی کرنے پرپزیرائی۔ مزید مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ضلع میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں گئیں۔

جس میں 31 لیٹر دیسی شراب، 8 بوتل وسکی ، 280گرام چرس ،5495 گٹکا ، اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 30پسٹل 10راونڈ برآمد کرکے تھانہ مھران ، ٹنڈو جان محمد، ٹاون، غریب ٓاباد، محمودآباد، ڈیگان برگڑی ، ڈگری، میرواہ گورچانی ، کوٹ غلام محمد ، میرپور اولڈ، پولیس اسٹیشن پر ملزمان قادر بخش بلوچ، ظفیل لغاری ، مجنوں بھیل ، کرمشی، اسامہ یوسف زئی، جاوید عباسی، ممتاز ماچھی، امتیاز ماچھی، شاہنواز سولنگی، اسحاٴْ چانڈیو، امان اللہ ، دلبر چاندیو، شبیر شیخ ، عثمان شیخ ، شبیر سموں، محمد اسماعیل شاہ، عادل یوسف زئی، عامر قائمخانی، علی گل کھوسو، عبداللہ خاصخیلی ، غلام مصظفی ، عبدالرشید راجپوت، منوں مل، محمد عطیم خا صخیلی ، نعمان ٓرائیں، حاجی کچھی ، ارشد قائمخانی، رسول بخش خاصخیلی، بچل گورچانی، شنکر کولہی اور راجیش مالھی کو گرفتارکر لیا، مقدمات درج۔

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کامران نواز نے تمام SHOs کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میرپورخاص سماجی برائیوںاورامن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :