سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعددغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرکے منہدم وسربمہرکردیا

پیر 27 مارچ 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیٹ /یونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 6/20-PR-2پریڈی کوارٹرزپردوسری اور تیسری منزل کے پیسج اورپارٹیشن دیواروںکومنہدم اورپلاٹ نمبر3-A-S.R-11، سمیت پلاٹ نمبر23.RB 7رام باغ پرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

جمشید ٹائون کے علاقے سولجربازارمیں پلاٹ نمبر88،گلِ رعنا سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 54،پر غیرقانونی طور پرقائم نجی بینک کی دیواروں کومنہدم اور احاطے کوسربمہرکردیاگیا اور پلاٹ نمبر JM-119پہلی منزل کی دیواروں ،شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر 564،کیتھولک کالونی پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبرA-81،سندھی مسلم سوسائٹی کے گرائونڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پر دیواروں اور زینے جبکہ پلاٹ نمبر A.366بلاک 9کے ای اے سی ایچ ایس پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کے حصے اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون A-489بلاک 5میں اسکیم 24پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمز اور شیٹرنگ اورپلاٹ نمبرA-38،بلاک 13/D-3پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 357سی پی اینڈبرار سی ایچ ایس بلاک 7 and 8پر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا ۔دریں اثناء لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 8/266اور پلاٹ نمبر8/446لیاقت آباد پر تیسری منزل کی غیرقانونی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ ،ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر1/J,8/4پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمز ،پلاٹ نمبر 3-C,12/4کے گرائونڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں اور شیٹرنگ کومنہدم کردیاجبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبرR-247،بلاک 9،فیڈرل بی ایریاپر تیسری منزل کی دیواروں کومنہدکردیاگیا۔

مزید براں ایک اور ڈیمالیشن ٹیم نے نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر B-29بلاک J، نارتھ ناظم آباد پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت ،بفرزون کے علاقے میں پلاٹ نمبر A-351سیکٹر14/Bپردوسری منزل اور پلاٹ نمبرR-392سیکٹر14/Bپر تیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت کومنہدم کردیاجبکہ نیوکراچی ٹائون میں معززعدالت عالیہ سندھ کے حکم کی تعمیل میںپلاٹ نمبرLS-7ST-6اورپلاٹ نمبر L-7,ST6/1سیکٹر7-D-3کے گرائونڈفلور پر دیواروںاورآرسی سی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :