پیما کا میڈیکل مشن برائے شامی مہاجرین روانہ ہو گیا

ترکی میں مقیم مہاجرین کوطبی امدادفراہم کرے گااور وسیع المیعاد منصوبہ بندی تیار کرے گا

پیر 27 مارچ 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا تین رکنی میڈیکل مشن شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے پروفیسر سرجن محمد اقبال خان کی قیادت میں ترکی روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ شامی مہاجرین کی طبی امداد کے لئے سرگرمیوں میں شریک ہو گا۔

(جاری ہے)

وفد میں پشاورمیڈیکل کالج کے پروفیسر حفیظ الرحمن اور پیما کے مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر خبیب شاہد بھی شامل ہیں۔ پیما کے ڈاکٹرز ترکی میں مقیم 4ملین سے زائد مہاجرین کی طبی ضروریات کا اندازہ لگاکر وسیع المیعاد منصوبہ بندی کریں گے اور مہاجرین کی طبی امداد کے لئے سرگرم تنظیموں کے عہدیداران اور حکومتی متعلقین سے بھی ملاقات کریں گے۔