پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کوگرفتارکرلیا

گرفتار ملزمان بھتہ خوری ، منشیات فروشی ، سہولت کاری ، اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ترجمان

پیر 27 مارچ 2017 19:54

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں ، جن میں بھتہ خوری ، منشیات فروشی ، سہولت کاری ، اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتیں شامل ہیں ۔ سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ، جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔

ملزم اسلحے کی غیر قانونی ترسیل ، سہولت کاری ، بھتہ خوری ، فیکٹریوں اور دکانوں سے جبری فطرانہ وصولی جیسی جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ سچل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی ئکرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل ایک ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں ہاشم ، محمد امجد ، نادر علی ، فراز اور فیصل شامل ہیں ۔ ملزمان منشیات فروشی اور ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

شیرشاہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد انعام اللہ کو گرفتار کیا ۔ ملزم بھتہ خوری اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ سچل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم سعید عرف سعیدو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ مذکورہ ملزم سے بھاری تعداد میں منشیات بھی برآمد کی گئی ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔