کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس

اجلاس میں تھانہ پولیس کی جانب سے 11 مارچ سے شروع کی گئی پکڑ دھکڑ پر سخت تشویش کا اظہار

پیر 27 مارچ 2017 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سیّد ارشاد حسین شاہ بخاریؔ منعقد ہوا۔ جس میں اتحاد مین تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تھانہ پولیس کی جانب سے 11 مارچ سے شروع کی گئی پکڑ دھکڑ پہ سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ تھانہ پولیس روزانہ ڈھائی تین سو گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی ہے اور کہا گیا کہ 11 مارچ کو آئی جی سندھ کو اس صورتحال سے ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

کمشنر کراچی کو بھی بروز پیر بذریعہ خط پولیس کی زیادتی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ 28 مارچ کو مجوزہ ہڑتال پہ غور کیا گیا لیکن تمام شرکاء نے رائے دی کہ ہڑتال کے بجائے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے اور فی الحال ہڑتال کو مؤخر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے قانونی مشیر منصف جان ایڈوکیت کو مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے وہ فوری طور پہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سیّد ارشاد حسین شاہ بخاری ؔکی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کریں جو کہ بروز منگل 28 مارچ کو دائر کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی کل ہی کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ساتھ مشترکہ رٹ داخل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :