وزیراعظم محمد نواز شریف کا کارکنوں نے زبردست نعرے بازی سے استقبال کیا

پیر 27 مارچ 2017 19:46

وزیراعظم محمد نواز شریف کا کارکنوں نے زبردست نعرے بازی سے استقبال کیا
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کا کارکنوں نے زبردست نعرے بازی سے استقبال کیا۔ پیر کو حیدر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لئے وزیراعظم ڈائس پر آئے تو دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعروں سے ہال گونج اٹھا، کارکنوں نے پرجوش نعرے بازی کی اور نشستوں پر کھڑے ہو کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کارکنوں کے جوش و جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس جوش و جذبہ کی تعریف کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران بھی بار بار پرجوش نعرے بازی ہوتی رہی۔ نواز شریف تیرے جانثار، بے شمار بے شمار، اور دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعروں سے ہال گونجتا رہا۔ وزیراعظم نے حیدر آباد میں یونیورسٹی بنانے، ترقی کے لئے 50 کروڑ روپے دینے سمیت مختلف اعلانات کئے تو ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیراعظم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے سے اپنی تقریر کا اختتام کیا۔

متعلقہ عنوان :