چکوال میں چمکیلی دھوپ نے موسم کو یکسر گرم کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 19:46

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) چمکیلی دھوپ نے موسم کو یکسر گرم کر دیا اور لوگوں نے رضائیاں اور کمبل ایک طرف کر دیئے ہیں ، مچھروں کی بھی بھرمار شروع ہوگئی ہے۔ اکثر مقامات پر پنکھے چلادیائے گئے ہیں۔ موسم بہار اپنے پورے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روزچمکیلی دھوپ نے موسم کو یکسر گرم کر دیا ہے، کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں کیونکہ دھوپ کی وجہ سے گندم کی فصل پکنا شروع ہوگئی ہے۔ چمکیلی دھوپ مسلسل رہی تو اپریل کے آخر میں گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہوجائے گی ۔ آئندہ تین چار روز تک موسم کبھی دھوپ اور کبھی چھائوں والا رہے گا اور جبکہ تین اپریل تک بارش کا کوئی امکان نہیں بتایا جاتا۔

متعلقہ عنوان :