اے این ایف کی مستونگ اور قلعہ عبداللہ میں کارروائی ، بھاری مقدار میں چرس برآمد

پیر 27 مارچ 2017 19:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اے این ایف کی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خفیہ اطلاع کی بناء پر کارروائی 4500 کلو گرام چرس برآمدتفصیلات کے مطابق اے این ایف نے مستونگ میں ایک خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے 4500کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف نے قلعہ عبداللہ میں خفیہ اطلاعات پرمبنی کاروائی کرتے ہوئے 6322کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ اطلاعات کے مطابق ،مذکورہ منشیات کسی دیگرگروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی، اور بعد ازاں، کسی نامعلوم مقام پر اسمگل کی جانی تھی۔