ملک میں وسائل کی تقسیم سنسز کی بنیاد پر ہوتا ہے،عائشہ گلالئی

ملک میں مردم شماری کے لئے وفاق نے اندھرے میں پالیسی بنائی ہے،سنسز میں معذور افراد اور سکھ برادری کا کالم نہ ہونے سے وفاق کی نا اہلی ہے،رکن قومی اسمبلی

پیر 27 مارچ 2017 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی تقسیم سنسز کی بنیاد پر ہوتا ہے،ملک میں مردم شماری کے لئے وفاق نے اندھرے میں پالیسی بنائی ہے،سنسز میں معذور افراد اور سکھ برادری کا کالم نہ ہونے سے وفاق کی نا اہلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ قبائیلی علاقوں کے عوام ملک کے دیگر حصوں میں مہاجرین کی طرح زندگی گزار رہے، جہاں قبائیلی متاثرین مقیم ہیں وہی انکا اندراج کرنا غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بندوبستی علاقوں میں متاثرین کی مردم شماری ہوئی تو وسائل کے تقسیم میں فاٹا کو کس بنیاد پرحصہ ملے گا، صرف کاغذات کی حد تک متاثرین کی واپسی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکٹریٹ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے،مردم شماری میں ائی ڈی پیز کا کالم شامل کیا جائے۔