پولیس کے جوان اب اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے، طارق مسعود یٰسین

جوانوں کے ساتھ جئیں گے اور انہی کے ساتھ مریں گے، آئی جی اسلام آباد کی پمز ہسپتال میں زخمی و بیمار جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 19:34

پولیس کے جوان اب اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے، طارق مسعود یٰسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طا ر ق مسعود یا سین نے گزشتہ روزعلی الصبح پمزہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی کنسٹیبل عبدالحمید کی عیادت کی ۔کنسٹیبل عبدالحمید چند روز قبل تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں ایگل ڈیوٹی پر مامور تھا کہ دوران ڈیوٹی ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس نے رکتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کنسٹیبل عبدالحمید کو گولی لگ گئی لیکن مذکورہ کنسٹیبل نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی حالت میں ہونے کے باوجود ملزم کو پکڑ لیا تھا ۔

آئی جی اسلام آباد نے زخمی ملازم کی نقد مالی امداد کی اور اس کی جلد از جلد صحتیابی کے کے لئے دعا کی۔اس موقع پر زخمی کنسٹیبل کی فیملی کے ساتھ بھی ملے ۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد مختلف وارڈزمیں داخل بیمار ملازمین کی بھی عیادت کی ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جو اپنے خاندانوں اور بچوں کو اکیلا چھوڑ کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی آفیسر یا جوان اپنے آپ کو کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا ۔انشاء اللہ میں ہمیشہ ان کے ساتھ جئیوں گا اور انہی کے ساتھ مروں گا۔

متعلقہ عنوان :