فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا،پولیس نے مقتولہ کے سسر اور دیور کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں مبینہ طور پربد چلنی کے شبہ میں 30 سالہ خاتون فرزانہ کو اس کے سسر میاں خان اور دیور جبران نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی اور موقع واردات سے ملزموں کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فرزانہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی جبکہ اس کا شوہر رکشہ ڈرائیور ہے۔ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فرزانہ کو بد چلنی کے شبہ میں قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :