لاہور ہائیکورٹ،تین بڑے ائیرپورٹس کی نجکاری کیس سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی حکومت کو6اپریل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت

پیر 27 مارچ 2017 19:17

لاہور ہائیکورٹ،تین بڑے ائیرپورٹس کی نجکاری کیس سول ایوی ایشن اتھارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور ائیرپورٹ سمیت تین بڑے ائیرپورٹس کی نجکاری روکنے کے لئے دائر درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی حکومت کو6اپریل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت لاہور راولپنڈی اور کراچی ائیرپورٹس کی نجکاری کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے الزام عائد کیا کہ تینوں ائیرپورٹس شریف خاندان کے رشتہ دار کو فروخت کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ٹینڈر بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ائیرپورٹس کو فروخت کرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے لہٰذا عدالت ائیرپورٹس کی نجکاری کو روکنے کا حکم دے دوران سماعت فاضل جج نے قرار دیا کہ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں اور اگر ائیرپورٹس کی نجکاری میں قانون کے برعکس اقدام کیا جائے گا تو عدالت مداخلت کرے گی۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے وفاقی حکومت اوردیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔