امریکی ادارے کی رپورٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دعوئو کی نفی ہے، عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی کے رہنماکا پانی کی قلت بارے امریکی ادارے کی رپورٹ جس میں 27 ملین سے بھی زیادہ پاکستانی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں پر ردِ عمل

پیر 27 مارچ 2017 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے پانی کی قلت بارے امریکی ادارے کی رپورٹ جس میں 27 ملین سے بھی زیادہ پاکستانی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دعوئو کی نفی ہے اشتہارات پر سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹنے کی بجائے عملی اقدامات کرے اور وزراء کو اپوزیشن کے خلاف بیانات سے روک اپنے محکموں پر توجہ دینے کے لئے کہا جائے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دنیا کے 180ممالک کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر آنا تشویش کا باعث ہے پانی کی کمی کی وجہ سے حکومت، معیشت اور عوام شدید دبائو میں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تیزی سے پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے ، زراعت کے ساتھ ساتھ گھریلو اور صنعتی استعمال کیلئے موجود پانی بھی بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قحط سے بچنے کا سب سے کار گر نسخہ پانی کو محفوظ بنانا اور اسے درست طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ جس کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :