جیکب آباد,جمعیت علامائے اسلام کا انتخابی جلسہ

پیر 27 مارچ 2017 19:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) جمعیت علامائے اسلام کے ضلع کونسل کے امیدواروں حاجی کریم بخش بروہی اور حاجی امام بخش جتوئی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی حمایت میں انتخابی جلسہ قصبہ خدابخش بروہی میں ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ہوا جلسے سے درگاہ بیر شریف کے عبدالحفیظ قریشی،ڈاکٹر اے جی انصاری،علامہ سید حبیب اللہ شاہ،مولانا علی شیر بروہی،مولانا سید سعید احمد شاہ بخاری،مولانا علی محمد حقانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست کامقصد عوام کی خدمت کرناہے بہتر سیاست کر ناعبادت ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت الیکشن میں وڈیر ے جاگیردار اورسرمایہ دار کروڑوں روپے خرچ کرکے ایوانوں میں پہنچ رہے ہیں اورجوشخص کروڑوں روپے خرچ کرکے اسمبلی میں آئے گا وہ عوام کی کیا خدمت کرسکتاہے انہوںنے کہاکہ عوام جے یوآئی کے امیدواروں کو کامیاب کرے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :