ڈیرہ مراد جمالی,گڈو بیراج سے بلوچستان کے پٹ فیڈر کینال کھیر تھرکینال کو حصہ کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے درجنوں ذیلی کینالوں کو ستر فیصد پانی کی کمی کا سامنا

پیر 27 مارچ 2017 19:12

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) گڈو بیراج سے بلوچستان کے پٹ فیڈر کینال کھیر تھرکینال کو حصہ کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے درجنوں ذیلی کینالوں کو ستر فیصد پانی کی کمی کا سامنا ساڑھے چار سو سے زائد تالاب خشک انسانی آبادی اور جانوروں کیلئے پانی نا پید ٹیل کسانوں نے بڑے پیمانے نقل مکانی شروع کردی ہے لاکھوں ایکڑ پر کاشت گندم مٹر چنہ کی فصل خشک ہونے لگی 31مارچ کو گڈو بیراج سے پٹ فیڈر کینال کو بھل صفائی کیلئے پانی کی سپلائی بند کردی جائے گی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ڈیرہ مراد جمالی کی شرقی اور غربی واٹر سپلائی سمیت درجنوں واٹر سپلائی کے تالاب میں پانی کا ذخیرہ پندرہ دنوں کا رہے گیا عوام پینے کے پانی کیلئے پریشان ہو گئے تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج سے 31مارچ کو پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال کو بھل صفائی کیلئے بند کردیا جائے گا لیکن اس سے قبل پٹ فیڈر کھیرتھر کینال کو گڈو بیراج سے پانی کی سپلائی ستر فیصد کم کرنے کی وجہ سے نصیر آباد تمبو چھتر ڈیرہ مراد جمالی ربیع ون اور ربیع ٹو میں لاکھوں ایکڑ پر کاشت گندم مٹر چنہ سمیت دیگر فصلات خشک ہونے لگی ہیں جبکہ ٹیل کے علاقوں کو پانی کی مکمل کمی کا سامنا ہونے کی وجہ سے ساڑھے چار سو سے زائد تالاب خشک ہو نے سے انسانی آبادی اور جانوروں کیلئے پانی نا پید ہو گیا ہے مجبورا ٹیل کسانوں نے بڑے پیمانے پر سندھ اور اندرون بلوچستان نقل مکانی شروع کردی ہے نصیرآباد میں بڑے پیمانے پر زرعی پانی کی کمی کے باوجود محکمہ ایری گیشن کے آفیسران علاقے سے غائب ہیںکسان اور زمیندار بے یارو مددگار دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ڈیرہ مراد جمالی کی شرقی اور غربی واٹر سپلائی سمیت درجنوں واٹر سپلائی کے تالاب میں پانی کا ذخیرہ پندرہ دنوں کا رہے گیا ہے پٹ فیڈر کینال میں پانی کے بندش کے نوٹس کے باوجود پبلک ہیلتھ انجینئر نگ نے واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی ذخیرہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام بد بو دار سبز رنگ کاپانی پینے کی وجہ سے علاقے میں پیٹ کی مختلف بیماریاں جنم لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :