8کا الیکشن بائیومیٹرک مشین پر نہیں کراسکتے، بعض تکنیکی مسائل ہیں، اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتے،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی

پیر 27 مارچ 2017 19:07

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی نے کہا ہے کہ2018کا الیکشن بائیومیٹرک مشین پر نہیں کراسکتے اس سلسلے میں بعض تکنیکی مسائل درپیش ہیں اور ہم اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نی دربار ہال نواب شاہ میں ڈویزنل الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ملک کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہوتا ہے جس میں لاکھوں کروڑوں ووٹرز اپنے اپنے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو منتخب کرتے ہیں ایسے موقع پر ایک مضبوط نظام کی ضرورت ہوتی ہے اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ایسے موقع پر نہیں لیا جاسکتا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا الیکشن کمیشن کا سب سے اہم مقصد خواتین ووٹرز کو باہر لانا ہے تاکہ ووٹنگ میں ان کا تناسب بڑھایا جاسکے گذشتہ الیکشن اور اس سے قبل بھی خواتین ووٹرز کا تناسب انتہائی کم تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کا ووٹنگ کے حوالے سے کم تناسب کا سب سے اہم مسئلہ نادرا ہے جو دور دراز علاقوں میں مقیم خواتین کا شناختی کارڈ بنانے میںاپنا کردار صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہی نادرا کی جانب سے گاڑیاں بھیجی جاتی ہیں تاہم اس سے مقصد حل نہیں ہورہا اس سلسلے میں نادرا کو مزید اقدامات کرنے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نادرا کے معمولی مسائل کے لئے اسلام آباد رابطہ کرنا پڑتا ہے جہاں بہت زیادہ وقت خرچ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ ووٹنگ پر آمادہ کرنے کے لئے ہم نے عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں خواتین ممبرز کو بھی رکھا گیا ہے تاکہ وہ شہری اور دیہی سطح پر خواتین کو ووٹ دینے کے لئے آمادہ کریں اس کے علاوہ یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز میں بھی ورکشاپ اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت اور ووٹنگ کے لئے آگاہی دی جاسکے ۔

اس مقصد کے لئے منتخب نمائندے جن میں لیڈی کونسلرشامل ہیں کی مدد لی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی ناخواندگی کم ہوسکے انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کو نادرا سے بہت شکایت ہیں اس سلسلہ میں بھی اعلی حکام سے بات چیت کا عمل جارہی ہے جس سے تعلقہ اور یونین کی سطح پر عوام کو بروقت شناختی کارڈ جارہی ہوسکے گا ۔اس موقع پرریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد اعجاز چوہان،ڈویژنل الیکشن کمشنرندیم حیدر،ڈسڑکٹ الیکشن کمشنرندیم محمود،ڈپٹی کمشنر نواب شاہ نعمان صدیق سمیت ضلعی افسران موجودتھے ۔#

متعلقہ عنوان :