اٹھارہ ہزاری، پوست کی کاشت کے مقدمہ میںملزم کی ضمانت منسوخ

پولیس نے گرفتار کرنے کی بجائے اسے کچہری سے فرار کروادیا

پیر 27 مارچ 2017 19:07

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پوست کی کاشت کے مقدمہ میںملزم کی ضمانت منسوخ ، پولیس نے گرفتار کرنے کی بجائے اسے کچہری سے فرار کروادیا ایڈیشنل سیشن جج منیر حسین گل کی عدالت سے گزشتہ روز ملزم محمدرمضان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہوئی تو تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے متعلقہ تفتیشی افسر نے اسے گرفتار کرنے کی بجائے پہلے سے طے مبینہ پلاننگ کے تحت کچہری سے فرار کر وادیا یاد رہے کہ قصبہ روڈو سلطان کے قریب پوست کی کاشت اور اس کی برآمدگی کے باوجود پولیس نے دو بھائیوں وسیم و سجاد کو رشوت لیکر چھوڑ دیا اور پوست کی برآمدگی سے بھی انکار کر دیا تھا پولیس چھاپے کی خفیہ ویڈیو منظر عام پر آنے سے پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس نوٹس لیا تو پولیس نے کمال ہوشیاری سے اصل ملزمان سے پھر رشوت لیتے ہوئے ملزمان کے ماموں رمضان جو کہ کاشتہ اراضی کا مالک ہے کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور اسے مقدمہ میں رعایت دینے کا وعدہ کیا ۔