سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ،

پیر 27 مارچ 2017 19:07

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ، جسکا باقاعدہ افتتاح گذشتہ روز مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئر ظفر اقبال اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کیا ، اس موقع پر ڈی پی او سوات اعجاز خان اور دیگرافسران بھی موجود تھے ، بریگیڈئر ظفر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کے مشکلات کے پیش نظر نان کسٹم پیڈ گاریوں کی کمپیوٹرائز رجسٹریشن کا اغاز کردیا ہے یہ ایک پائلیٹ پراجیکٹ ہے جس میں پہلے مرحلے میں تحصیل بابوزئی کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی جبکہ بہت جلد سوات کے مزید چھ تحصیلوں مٹہ ، کبل ، خوازہ خیلہ ، بریکوٹ ، بحرین اور چارباغ میں بھی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ، انہوں نے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے سلسلے میںلوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چائیں اور رجسٹریشن کے عمل کو شفاف طریقے سے تیز کریں تاکہ رجسٹریشن کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جاسکیں ، تحصیل بابوزئی میں یومیہ 200گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے اور یوں سوات کے سات تحصیلوں میں یومیہ 1400 اور مہینے میں چالیس ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائیگاتاکہ یہ مرحلہ جلد از جلد مکمل ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :