بلغاریہ کے پارلیمانی الیکشن، یورپی یونین نواز پارٹی ’کامیاب‘

پیر 27 مارچ 2017 19:07

صوفیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) بلغاریہ کے پارلیمانی انتخابات میں یورپ نواز پارٹی GERB نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کومنعقد ہوئے ان انتخات میں دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اس اعتدال پسند پارٹی نے 32.58 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر سوشلسٹ پارٹی ہے، جسے 26.8 فیصد ووٹ مل سکے ہیں۔ اس یورپی ملک میں گزشتہ چار برسوں کے دوران یہ تیسرے الیکشن تھے۔

متعلقہ عنوان :