پنجاب بینک اسکینڈل، حارث افضل کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس میں سرنڈر کی گئی پراپرٹی کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کروانے کا حکم

پیر 27 مارچ 2017 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پنجاب بینک اسکینڈل کے مرکزی ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس میں سرنڈر کی گئی پراپرٹی کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی دوران سماعت نیب کے وکیل ارشد قیوم نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ نے ملز کی درخواست ضمانت 3بار مسترد کی ،ایک بار ضمانت ملنے کے بعد ملزم غائب ہوگیاتھا ،معاملے پر سپریم کورٹ نے 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، جسٹس اعجاز افضل نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کی جانب سے کتنی پراپرٹی واپس کی گئی ہے ، اس پر وکیل نے بتایا کہ 12بلین کی پراپرٹی واپس کی گئی ہے،میرے موکل کانام ای سی ایل میں ہے ملک چھوڑ کرنہیں جاسکتا ، اس پر جسٹس اعجاز افضل نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ جب ایک بار پراپرٹی سرنڈر کردی تووہ نیب کی ہوئی پھر بیچی کیسے جس پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے پاور آف اٹارنی بناکر دوبئی میں پراپرٹی فروخت کردی ،معاملہ546ملین کی پراپرٹی ہے ، عدالت نے سرنڈر کی گئی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ،کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :