ضلعی عدالت اسلام آباد نے انسانی سمگلر عتیق الرحمن کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج د یا

پیر 27 مارچ 2017 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے انسانی سمگلر عتیق الرحمن کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا‘ ایف آئی اے نے ملزم عتیق کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالتی پیشی کے موقع پر ایف آئی اے نے فاضل جج کو بتایا کہ ملزم نے مدعی مصطفیٰ اور اس کی بیوی کو حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھیا لیے جبکہ بدلہ میں ان کو سعودی عرب کا وزٹ ویزہ لگوا کر دے دیا جبکہ سعودی عرب میں مدعی اور اس کی بیوی حج سے منسلک کوئی سہولت فراہم نہ کی۔

ملزم کے خلاف ابتدائی تفتیش مکمل ہوچکی ہے لہذا ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ فاضل جج نے ایف آئی اے کی درخواست منطور کرتے ہوئے ملزم عتیق الرحمن کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ (عابد شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :