ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کی ایک سال کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے، لیاقت علی چٹھہ

ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات حکومت کی خصوصی توجہ سے جدید مشینری آلات او رادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاگیا،ڈپٹی کمشنر

پیر 27 مارچ 2017 18:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کی ایک سال کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے اس دوران ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات حکومت کی خصوصی توجہ سے جدید مشینری آلات او رادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاگیا۔ اس وقت ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت دیگر شعبوں میں ادویات کی مفت فراہمی کی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں جدید مشینری کے ذریعے آپریشن کی سہولیات حاصل ہیں ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنکھ کی پتلی کی تبدیلی کا پہلا کامیاب تجربہ ماہر ڈاکٹرز او رسٹاف کے علاوہ ایم ایس کی کوششوں کا مرہون منت ہے جس پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے ۔ وہ آج ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھ کی پتلی کی کامیاب تبدیلی کے سلسلہ میں ایک بریفنگ سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر ‘ ماہر امراض چشم ڈاکٹر نصراللہ ‘ ڈاکٹر ہاشم خان ‘ ڈاکٹر محمد جاوید ‘ ڈاکٹر محمد فاروق ‘ پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم او رمحمد عرفان بٹ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی بہتری او رعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں مخیر حضرات کے تعاون کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ مخیر حضرات کے تعاون سے آج یہ ہسپتال سرگودہا ڈویژن میں امتیازی حیثیت کا حامل ہو چکاہے او ردیگر شعبوں کی طرح امراض چشم کے شعبہ میں بھی او پی ڈی میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے۔ اس موقع پر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر نصراللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہلا آپریشن ہے جو جدید فیکو ٹیکنالوجی کے ذریعے کیاگیا جس کے پرائیویٹ سیکٹر میں اخراجات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔

انہوں نے ہسپتال میں آپریشن اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ایم ایس اور ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی او رتعاون کو قابل ستائش قرار دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمیرا اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس آپریشن کو سرکاری شعبہ میں بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے سرگودہا میں عام لوگوں کو بھی آنکھوں کے آپریشن او رپتلی کی تبدیلی کی سہولیات حاصل ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :