جہلم،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں صحت کی فراہمی کے لئے مریض پریشان

پیر 27 مارچ 2017 18:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں صحت کی فراہمی کے لئے مریض پریشان ۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کا رویہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کیونکہ خادم اعلیٰ پنجاب صحت کے شعبہ میں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کر کے انقلاب لانا چاہتے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لئے بنائے گئے خوبصورت پارک کو پارکنگ قرار دے کر عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن بہبودی مریضا ں کے جنرل سیکرٹری صوفی سر فراز احمد نے ہسپتال کے سروے میں تفصیلات بتاتے ہو ئے کیا انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے تمام ماہر امراض ڈاکٹر وں نے ہسپتال کے باہر ہی اپنے کلینک ،لیبارٹریاں اور ہسپتال بنا رکھے ہیں جبکہ کوئی مریض جو جسے دل کا عارضہ سے اور شدید زخمی مریض کو جب لواحقین لے کر آتے ہیں تو انہیں ایمرجنسی وارڈ میں گاڑی پر جانے کی بجائے شفقت بلال کے سیکورٹی گارڈ روک کر مریض کو پیدل لے جانے پر اصرار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایک دو مریض اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی گاڑی پر مریض سی سی یو اور ایمر جنسی میں لے جائے اور اس کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے کہیں دوسرے ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے لیکن لواحقین مریض کو باہر لے کر آتے ہیں تو شفقت بلال کے سیکورٹی گارڈ اس کی گاڑی کے چاروں ٹائروں سے ہوا نکال چکے ہوتے ہیں جس پر لواحقین خادم اعلی پنجاب کے اس انقلابی منصوبے پر ہسپتال کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کو انتہائی اچھے الفاظ میں بدعائیں دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجمن بہبودی مریضاں نے حمزہ شہباز ایم این اے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور عملہ اس طرح کے غلط اقدامات کر کے پی ٹی آئی کے لئے آئندہ انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔