Live Updates

عمران خان کی جدو جہدآئندہ نسلوں کے لیے، ہم نے مل کر اس نظام کو بد لنا اور کرپشن و نا انصافی سے عوام کو چھٹکا را دلا نا ہے،پی ٹی آئی رہنماء

پیر 27 مارچ 2017 18:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں صدر نارتھ ریجن کے عامر کیانی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل ،صدر یوتھ ریجن ،ملک عظیم ،ساجد قریشی ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری زاہد اختر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدو جہدآنے والی نسلوں کے لیے ہے ہم سب نے مل کر اس نظام کو بد لنا اور کرپشن و نا انصافی سے عوام کو چھٹکا را دلا نا ہے ۔

چالیس سال نواز شریف ،زرداری ،اسفند یا ر ولی ،فضل الرحمن جیسے سیاستدان ملک و قوم کی دولت لو ٹ کر بیرون ممالک محل بنا رہے ہیں پا نامہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے عمران خان ساڑھے نو ما ہ سے جدو جہد کر رہے ہیں دھر نے میں عمران خان عوام کے ساتھ موجود رہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انا رکی پھیلی ہو ئی ہے حکمرانوں نے کرپشن کی جڑیں مضبوط کر لی ہیں ہمارا لیڈر کر پٹ نظام کے خلاف کھڑا ہے اورہم کرپشن کو ختم کر کے دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہر منصوبے میں کرپشن ہو رہی ہے انہوںنے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے وقت سے پہلے تیار ہیں وہ کر کے دکھا ئیں گے جو با قی حکمرانو ں نے چالیس سالو ں میں نہیں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ یو تھ کے بغیر نا مکمل ہیں یوتھ ہما ری ریلیو ں ،جلسوں اور امیدواروں کو کا میاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔نارتھ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ملک عظیم نے کہا کہ۔

کرپشن ایک کینسر بن چکا ہے سفارش پر نو کریاں ملتی ہیں ، یوتھ ونگ عمران خان کا ہر اول دستہ ہے ہم الیکشن میں اپنے امیدواروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر کھڑے ہوں گے ،لڑیں گے مریں گے دھاندلی نہیں کر نے دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چو ہدری زاہد اختر نے کہاکہ ہم نے ضلع بھر میں مدر باڈی مکمل کر لی ہے یوتھ ونگ بھی متحرک اور فعال ہو چکی ہے ،خواتین ونگ بھی فعال ہور ہی ہے اب یو نین کو نسل اور وارڈوںکی سطح تک پی ٹی آئی کو مضبوط کر رہے ہیں ۔تمام یو نین کونسلوں اور وارڈوںمیں تنظیم سا زی اگلے چند ہفتوں تک مکمل کرلی جا ئے گی انشاء اللہ 2018ء میں الیکشن ہوں یا اس سے قبل ہم ضلع جہلم سے تمام سیٹیں جیتیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات