سرگودھا ،غیر اجازت درخت کٹوانے اور سرکاری کمرشل جگہ پر قبضہ کے تنازعہ پر محکمہ پولیس اور ضلع کونسل حکام میں ٹھن گئی

پیر 27 مارچ 2017 18:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) بغیر اجازت درخت کٹوانے اور سرکاری کمرشل جگہ پر قبضہ کے تنازعہ پر محکمہ پولیس اور ضلع کونسل حکام میں ٹھن گئی،ضلع کونسل حکام کا کہنا ہے کہ کوٹمومن میں پائی پاس کے قریب ضلع کونسل کی جگہ پر محکمہ پولیس کے ملازمین نے دھونس اور دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اجازت قیمتی درخت کٹوا نا اور بھاگٹانوالہ میں کمرشل اراضی پر دوکانوں کی تعمیر شروع کر دی ہے جو باعث تشویش ہے ، چیئرمین ضلع کونسل نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے آر پی او سے رجوع کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :