گندم خریداری سیزن، سرگودھاسمیت پنجاب بھر میں گندم کی ان لوڈنگ 9روپے فی سو کلو بوری مقرر

ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کی ہدایت جاری

پیر 27 مارچ 2017 18:25

گندم خریداری سیزن، سرگودھاسمیت پنجاب بھر میں گندم کی ان لوڈنگ 9روپے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) گندم خریداری سیزن 2017کے حوالے سے سرگودھاسمیت پنجاب بھر میں گندم کی ان لوڈنگ 9روپے فی سو کلو بوری مقرر کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی، ذرائع کے مطابق پہلے سے موجود گندم کے سٹاک اور مختلف امور میںرکاوٹ کی وجہ سے نئے خریداری کے انتظامات میں بھی تاخیر ہو رہی ہے ، حکومت کی طرف سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق باردانہ کی تقسیم اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع کر دی جائے گی، اس حوالے سے ڈی جی فوڈ کی طرف سے گزشتہ روز سرگودھا میں ضلعی سطح پر چار کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹول فری نمبر کے اجراء سمیت دیگر انتظامات مکمل کرنے کیلئے 5اپریل کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ۔ کیلئے

متعلقہ عنوان :