فیصل آباد،شالیمار ایکسپریس نے ماں بیٹے کو کچل ڈالا‘45 سالہ ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی

سالہ بیٹا شدید زخمی

پیر 27 مارچ 2017 18:25

فیصل آباد،شالیمار ایکسپریس نے ماں بیٹے کو کچل ڈالا‘45 سالہ ماں موقع ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ٹرناولٹی پل پھاٹک کے قریب شالیمار ایکسپریس نے ماں بیٹے کو کچل ڈالا‘45 سالہ ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی ‘14 سالہ بیٹا شدید زخمی ‘آن لائن کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ناولٹی پل ریلوے پھاٹک نمبر 86کے قریب مدینہ ٹائون کی رہائشی پینتالیس سالہ شکیلہ بی بی اپنے چودہ سالہ بیٹے محسن کیساتھ بند پھاٹک کے قریب پٹڑی کراس کررہی تھی کہ اس دوران لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں شکیلہ بی بی موقع پر ہی چل بسی جبکہ اس کاچودہ سالہ بیٹا محسن شدید زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ‘اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرنیوالی خاتون کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :