ساہیوال :نوجوان لڑکی کی ٹانگیں کٹی لاش برآمد

پیر 27 مارچ 2017 18:25

ساہیوال :نوجوان لڑکی کی  ٹانگیں کٹی لاش برآمد
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) قادر آباد کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ۔ ملزموں نے نامعلوم لڑکی کی ٹانگیں کاٹ کر اور انتہائی بے رحمی سے لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعدلاش کو قتل کے بعد نہر میں بہا دیا تھا۔

(جاری ہے)

قادرآباد کول پاور پلانٹ کے ملازمین نے نہر میں لاش کو دیکھ کر نہر سے نکا لیا ، پولیس یوسف والا نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث قرار دیکر دفن کرا دی تاہم ابھی تک مقتولہ کے ورثاء کا کوئی سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی ملزموں کا سراغ مل سکا ہے۔ پولیس یوسف والا نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :