کوئٹہ،شہباز ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

پیر 27 مارچ 2017 18:15

کوئٹہ،شہباز ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی  فائرنگ سے ایک ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں سمنگلی روڈ کے نزدیک ظفر اللہ نامی شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اُس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعہ پر ہلاک ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچادیا ، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی پولیس کے مطابق مقتول کو آٹھ گولیاں لگیںمقتول شدید ایس ایچ او محب اللہ داوی کا بھائی تھا مقتول کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس علاقے میں اس قبل کہیں بار پولیس اہلکاروں سمیت متعدد لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :