کوئٹہ،حلقہ پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات میں عوام نے حق کا ساتھ دیا،زمرک خان اچکزئی

حکومت کے اتحادی قوم پرست جماعت کو شکست ہوگئی ، آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ،پارلیمانی لیڈر اے این پی

پیر 27 مارچ 2017 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات میں عوام نے حق کا ساتھ دیا ۔ حکومت کے اتحادی قوم پرست جماعت کو شکست ہوگئی ،عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے ، اور آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخابات میں سہ جماعتی امیدوار خلیل الرحمان دمڑ نے کامیابی حاصل کرکے یہ پیغام دیا کہ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے تمام تر حربوں اور فنڈز خرچ کرنے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئے اور اپوزیشن جماعتوں پر عوام نے جس طرح اعتماد و بھروسہ کرکے ان کے امیدوار کو کامیاب کرایا اس بات کی دلیل ہے کہ عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ 4 سال کے دوران جس طرح ترقیاتی کام نہیںکئے گئے اور 2013ء کے انتخابات میں جس طرح دھاندلی کے ذریعے انتخابا ت جیتے آج عوام نے حقیقی فیصلہ دیکر سب کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات میں عوام نے حق کا ساتھ دیا ۔ حکومت کے اتحادی قوم پرست جماعت کو شکست ہوگئی ،عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے ، اور آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگی