معیشت کی ترقی کیلئے بینکنگ سیکٹر کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اشرف وتھرا

صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی بینکنگ سیکٹر کی بڑی کامیابی اور قابل تعریف پیش رفت ہے ،گورنر اسٹیٹ بنک

پیر 27 مارچ 2017 18:15

معیشت کی ترقی کیلئے بینکنگ سیکٹر کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اشرف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے دوسرے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2017 کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کا کردار ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار کا حامل رہا ہے۔ بینکنگ شعبے کی اہمیت مسلمہ ہے جبکہ ٹیکنالوجی کا حصول اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی بینکنگ سیکٹر کی ایک بڑی کامیابی اور قابل تعریف پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے کی کامیابیوں اور ترقیوں کو سراہنا چاہیے گزشتہ برس پہلے بینکنگ ایوارڈز 2016ء کی کامیابی کے بعد دوسرے ایوارڈ کے آغاز کی تقریب سے خطاب میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ایوارڈز کی تقسیم اب بینکنگ شعبے میں اہم پروگرام بن چکی ہے۔ ان ایوارڈز سے نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی اور بینکوں کو اپنی کارکردگی مزید بہترین بنانے کی تحریک ملتی ہے اور اس سے وسیع پیمانے پر سیکٹر کی ترقی، خدمات کی بہتری اور دیگر مالیاتی شعبوں میں کارکردگی بہتر بنتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل دوسرے سال ’’دی پاکستان بینکنگ ایوارڈ 2017‘‘ کی تقریب اور بینکنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تقسیم انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان(IBP)، اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی اور دیگر کا قابل تحسین اقدام ہے۔سی ای او ، آئی بی پی حسین لوائی نے کہا کہ ’’دی پاکستان بینکنگ ایوارڈ 2017‘‘ پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا اور اس سے سیکٹر کی ترقی، شعبے کی اہمیت اور اس کے کردار کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ایوارڈز کی جیوری شعبے کی قد آور شخصیات ہیں اور اپنی ذات میں خود ایک ادارہ ہیں۔ اس سال بھی ایوارڈز کی تقسیم میں یہ افراد شفافیت اور غیر جانب دارانہ جانچ کے عمل کو ممکن بناتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو ایوارڈز کے لیے منتخب کریں گے۔ایوارڈز کی جیوری میں سلیم رضا، سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اظہر حامد، سابق بینکنگ محتسب پاکستان اور سابق کنٹری ہیڈ ایس سی بی پاکستان، فیروز رضوی، صدر اور سی ای او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس، ڈاکٹر زیلف منیر، ایم ڈی اور سی ای او ، انگلش بسکٹ مینوفیکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور شہزاد نقوی سابق ریجنل ہیڈ سٹی بینک مشرق وسطیٰ اور پاکستان شامل ہیں۔

اس دوران اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، پی ڈبلیو سی کے نمائندے نے ایوارڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈز 8 شعبوں کے لیے ہیں۔ ان میں ایوارڈز بیسٹ مائیکرو بینک، ان بینک ایوارڈ، بیسٹ بینک فار اسمال بزنس اینڈ ایگری کلچر، بیسٹ بینک فار کارپوریٹ فنانس اینڈ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ، بیسٹ کسٹمر فرنچائز، بیسٹ اسلامک بینک، بیسٹ انوائرمنٹل، سوشل اینڈ گورننس اور دی بیسٹ بینک کے ایوارڈز دیئے جائیں گی

متعلقہ عنوان :