لاہور، ملتان میٹرو بس سروس نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتیں مہیا کی ہیں،میاں عرفان دولتانہ

پیر 27 مارچ 2017 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس سروس نے جہاں ملتان شہر کو نئی شناخت دی ہے وہاں جنوبی پنجاب کے عوام کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سفری سہولتیں بھی مہیا کی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے اضافی وسائل دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے وسائل کا ر، کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر سطح پر کوشش کی ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن پر گہرااعتماد کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کے نام پر سیات کرنے کی کوشش کی مگر یہاں کے عوام نے یہ کوشش ناکام بنا دی ،عوام مسلم لیگ ن کو ہی اپنی جماعت سمجھتے ہیں