ڈاکٹرڈی ایچ کیو ژوب میں تین دن مریضوں کا مفت معائنہ ،علاج اورسرجری کریں گے ، ڈاکٹرشیرزمان مندوخیل

ماہرسترڈاکٹروںاوردیگرطبی عملے کے خدمات حاصل ہوںگی ،صدر ہیلپنگ ہینڈزبلوچستان

پیر 27 مارچ 2017 18:15

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ہیلپنگ ہینڈزبلوچستان کے صدرڈاکٹرشیرزمان مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 14-15-16اپریل کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال ژوب میں سہ روزہ فری میڈیکل اورسرجیکل کیمپ کے انعقادکا اعلان کیا۔جس میں کوئٹہ کے معروف فزیشنزاورسرجنزتین روزتک مریضوں کا مفت معائنہ وعلاج اورسرجری کریں گے۔اورانھیں مفت ادویات فراہم کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ کیمپ میں یورالوجی،آرتھوپیڈک،آئی،لیپروسی،ای این ٹی،پیتھالوجی،ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، گیسٹرالوجی، انٹر و لو جی ، سا ئیکا ٹر ی ، نیورالوجی،پرومونولوجی،نیفرالوجی،گائناکالوجی اوردیگرشعبوں کے ماہرسترڈاکٹروںاوردیگرطبی عملے کے خدمات حاصل ہونگے ۔سابق ایم ایس ڈاکٹراخترمندوخیل نے کہاکہ کیمپ کے کامیاب انعقادکیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا اپناکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیااوردینی علماء سے کیمپ کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کی توقع ہے۔ڈی ایچ اوڈاکٹرفضل کاسی اورایم ایس ڈاکٹردائودکاسی نے کیمپ کے انعقادپر ڈاکٹرشیرزمان مندوخیل،ڈاکٹراخترمندوخیل اورڈاکٹرعبدالقیوم کے کاوشوں کا سراہا۔ڈاکٹرشیخ زرک مندوخیل نے کیمپ کے انعقادکوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ پندرہ بستروں پرمشتمل الشفاء ہسپتال کے تمام سہولیات کو کیمپ کیلئے وقف کیاجائے گا۔

انھوں نے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل نے پریس کانفرنس کے موقع پرکہاکہ کیمپ کی کامیابی کیلئے انتظامیہ،سکائوٹ اورایف سی کے خدمات حاصل کرناہوں گے۔انھوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔رمضان شاہ بابرنے ڈسٹرکٹ چیئرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین کی جانب سے مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹرہاشم مندوخیل،ڈاکٹرمیردادکاکڑ،ڈاکٹرعبدالقیوم مندوخیل اورجنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل سٹاف شیرزمان مندوخیل بھی موجودتھی

متعلقہ عنوان :