ْ نئے پاکستان بنانے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے زیارت میں دفن کر دیا ،خلیل الرحمن دمٹر

جے یو آئی ،اے این پی ، اور پیپلز پارٹی کی حمایت کے مشکور ہیں ،جے یو آئی رہنما کامیاب امیدوار

پیر 27 مارچ 2017 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 7کے کامیاب امیدوار خلیل الرحمان دمڑ نے کہا کہ قوم پرستوں اور نئے پاکستان بنانے والوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زیارت میں دفن کر دیا عوام نے خدمت کا موقع دیا اور ان کے امنگوں کے مطابق عوام کی خدمت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کا حصہ لینے جمہوریت کا حسن ہے لیکن جس طرح قوم پرست جماعت نے حکومتی فنڈز کا استعمال کر کے اپنی امیدوار کو جتوانے کی کوشش کی لیکن عوام نے عوامی فیصلہ دے کر ان کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا اور نئے پاکستان کو بنانے والوں کو بھی شکست دے کر ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے مشکور کہ انہوں نے حمایت کر کے حق میں فیصلہ میں دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بلوچستان اور خاص کر زیارت کے عوام کی ہر دور میں بھر پور خدمت کی ہے اور اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے قوم پرستوں اور نئے پاکستان بنانے والوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زیارت میں دفن کر دیا عوام نے خدمت کا موقع دیا اور ان کے امنگوں کے مطابق عوام کی خدمت کرینگی