صحافیوں سمیت عوام الناس کو علاج معالجہ اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر خان

میڈیا کی ترقی ،بہتری اور فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات اٹھائیںگے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 18:11

صحافیوں سمیت عوام الناس کو علاج معالجہ اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ میڈیا کی ترقی ،بہتری اور فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات اٹھائیںگے ۔بار کونسل کی طرز پر پریس فائونڈیشن کو بھی صحافیوںکے علاج معالجے کے لیئے بجٹ میں گرانٹ فراہم کریں گے ۔آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کے تحت صحافیوں کو مزید سہولیات دینے کے لیئے اقدامات اٹھائیں گے صحافیوں سمیت عوام الناس کو علاج معالجہ اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے میڈیا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کی 8لاکھ قابض افواج حد متارکہ کے اس پار جو ظلم ڈھاتی ہیں وہ میڈیا کے توسط سے پوری دنیا میں اجاگر ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کا میڈیا مثبت اور جاندار کردار ادا کر رہا ہے ۔ گڈ گورننس کا نفاذ اور اس پر عملدرآمد کے لیئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔میڈیا بہتر انداز میں کام کر رہا ہے میڈیا مثبت تنقید کرکے جہاں خرابیوں ہوں ان کی نشاندہی کرے حکومت درستگی کرے گی ۔ذاتی خیالات و خواہشات کو خبر بنانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند صحافت حکومت اور ریاست کے لیئے سود مند ہے ۔

متعلقہ عنوان :