مانسہرہ شہر میں پانی کی شدید قلت ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

پیر 27 مارچ 2017 18:11

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) مانسہرہ شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے ، مانسہرہ شہر کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ڈب نمبر 2 مدینہ کالونی محلہ عثمانیہ مسجد ، دھرمیاں ، محلہ چنئی کربلا کا منظر پیش کررہا ہے یہاں پر پانی کی بہت بڑی قلت ہے۔ عوام پریشانی سے دو چار ہے ، ارباب اقتدار غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار ممتاز سماجی کارکن کونسلر سٹی نمبر 3مانسہرہ ملک بابو ذوالقرنین نے کیا انہوںنے کہاکہ مانسہرہ والوں کی بدقسمتی ہے کہ اس وقت مانسہرہ سے دو قومی اسمبلی کے ممبر پاور فل ہے ہیں ایک وزیر اعظم نواز شریف دماد ہے اور دوسرا وفاقی وزیر ہے یہ دونو ں مانسہرہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں لیکن ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مانسہرہ کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایم پی اے سردار ظہور بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ ضلع ناظم اور تحصیل ناظم بھی مانسہرہ شہرکے پانی کے مسائل کو حل نہ کر سکے ۔ مانسہرہ کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں اور مانسہرہ شہر کی عوام کا صبر کامزید امتحان نہ لیا جائے آخر کار مجبور ہو کر تحریک شروع نہ کرنی پڑے پانی دو ووٹ لوکا نعرہ نہ لگانا پڑے انہوںنے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندے سرجوڑ کر کے پانی مسئلہ کا حل نکالیں پانی انسانیت کی ضرورت ہے ہمارے منتخب نمائندوں کا حق بنتا ہے کہ وہ انسانیت کی ضرورت کا خیال رکھیں ۔

اس وقت گھروں میں پانی کے کنوایں خشک ہوچکے ہین۔ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آرہا ہے ۔ اس میں عوام کی بدعائوں سے بچیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایبٹ آباد میں جیکا پانی کی سکیم 2010میں لگائی گئی تھی ہماری نااہل قیادت کی وجہ سے مانسہرہ جیکا پانی سکیم سے محروم ہے۔ انہوںنے کہا کہ سٹی 3کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ ویلج کونسل سٹی نمبر 3کی عوام نے مجھے منتخب کیا ہے اورمیں عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ اور عام کے مسائل کیلئے جہاں تک جان پڑا جائوں گا۔ پانی کے مسئلہ پر اعلیٰ سطح پر آواز بلند کروں گا اور پانی کے مسئلہ کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

متعلقہ عنوان :